Voice of Asia News

بھارتی فوجی اہلکار کی ہلاکت کے بعد چار دیہات کا محاصرہ کر لیا گیا

سری نگر(وائس آف ایشیا) جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک حملے میں سی آر پی ایف 183بٹالین کے اہلکارہیڈ کانسٹیبل چندریکا پرساد کی ہلاکت کے بعد بھارتی فورسز نے چار دیہات کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔کاکہ پورہ پلوامہ میں فوج اور سی آر پی ایف پر گھات لگا کر حملے کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل چندریکا پرساد ہلاک جبکہ 2فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ اس واقعہ کے بعد بھارتی فوج کی 50 راشتریہ رائفلزآر آر نے علاقے کو گھیرے میں لیا ریلوے سٹیشن سے متصل گنڈ باغ نامی گاؤں کو محاصرے میں لے لیا ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے