Voice of Asia News

آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن،

اینٹیگوا ( وائس آف ایشیا )آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہوگیا، میگا ایونٹ کا سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگیا، دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 22 نومبر کو کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہوگیا ہے۔میگا ایونٹ ویسٹ انڈیز میں اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔گروپ میچز کے اختتام پر گروپ اے میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔میزبان ٹیم نے اپنے گروپ میں چار میچز کھیلے اور چاروں میں ہی اس نے کامیابی اپنے نام کر کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ انگلنیڈ کی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح گروپ بی میں بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے، بھارت ٹیم اپنے چاروں گروپ میچز جیت کر اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ گروپ بی میں آسٹریلین ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 22 نومبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 24 نومبر کو کھیلا جائیگا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے