Voice of Asia News

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے اجتماعی اقدامات کئے جائیں

وینتیانا(وائس آف ایشیا) لاؤ کے وزیر اعظم تھونگلون سیولیتی نے خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک پیغام میں لاؤ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام ممالک کو خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے اور اس میں کمی کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک خاتون یا 35 فیصد خواتین اپنے ہی والدین کے کے ہاتھوں جسمانی یا جنسی تشدد کا نشانہ بن رہی ہیں انہوں نے کہاکہ لاؤس خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کی جنگ کے مقصد کے تحت تشکیل دیئے گئے منصوبے پر سختی سے عملدرآمد کر رہا ہے جبکہ گزشتہ چند سالوں میں لاؤس نے اس طرز کے تشدد کے خاتمے کے لئے علاقائی اور عالمی فریم ورک کو بھی فعال کرنے میں بھرپور حصہ لیا ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے