Voice of Asia News

کرتارپور راہداری امن کی طرف ایک قدم ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (وائس آف ایشیا)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے کو امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور راہداری کا سنگھ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی اور اسے امن کی جانب ایک قدم قرار دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ راہداریاں اور گیٹ پرامن سیاحوں کی آمدورفت کا ایک قانونی طریقہ ہے، سرحدوں پر خود مختار ریاست کی جانب سے باڑ لگانے کا مقصد غیر قانونی آمدورفت کو روکنا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ کرتارپور امن اس خطہ کی ضرورت ہے اور کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلہ امن کی طرف ایک قدم ہے۔ غیرقانونی کراسنگ روکناخودمختار ریاست کا اقدام ہوتا ہے،

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے