Voice of Asia News

کرتار پور راہداری: آئی ایس پی آر کی بھارتی میڈیا کی تنگ نظری کی مذمت

راولپنڈی( وائس آف ایشیا )میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام شرکا سے بلاتفریق مصافحہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں واضح کیا ہے کہ امن کے لئے اٹھائے گئے مثبت قدم کو منفی پروپیگنڈے کی نذرنہیں ہونا چاہیے۔انھوں نے بھارتی میڈیا کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صرف گوپال چاؤلا کا آرمی چیف سے مصافحہ دکھانا بھارتی میڈیا کی تنگ نظری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے امن کا ہاتھ بڑھانا حسب معمول بھارتی میڈیا کے مزاج پر بے حد گراں گزرا، بھارتی میڈیا نے کرتار  پور  راہداری کھولنے کو سفارتی دہشت گردی کا نام دے دیا۔تعصب کی آگ میں بھارت نے اپنے ہی ملک میں آباد سکھوں کو بھی دہشت گرد کہنا شروع کردیا۔اسی تناظر میں آرمی چیف کے مصافحہ کو  پروپیگنڈے کا نشانے بنانے کی افسوس ناک کوشش کی گئی، جس کی ڈی جی آئی ایس پری آر کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی تقریر میں کرتار پور راہ داری کو امن کی جانب بڑا قدم قرار دیا تھا۔بھارتی میڈیا اس سے پہلے بھی نوجوت سنگھ سدھو کو وزیر اعظم عمران خان کی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے۔ 

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے