Voice of Asia News

صنعاء میں حوثی ملیشیا کی چھاپہ مارکارروائیاں ،40 لڑکیاں اغوا ء کرلیں

صنعاء( وائس آف ایشیا ) یمن میں سکیورٹی ذرائع نے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا کی جیلوں میں 40 کے قریب لڑکیوں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ ان میں بعض لڑکیوں کو گزشتہ چند ماہ کے دوران دارالحکومت کے رہائشی علاقوں میں درجنوں گھروں پر حوثی ملیشیا کے چھاپوں کی کارروائیوں کے دوران اغوا کیا گیا۔بقیہ لڑکیوں کو مردوں کے ساتھ اختلاط اور دیگر مختلف الزامات عائد کر کے شہر کی سڑکوں اور کیفے خانوں سے اغوا کیا گیا۔رواں ہفتے کے آغاز میں یمن میں اتحاد نسواں کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ باغی حوثی ملیشیا نے چند روز قبل خواتین کے ایک گروپ کو بچوں سمیت گرفتار کر لیا۔ یہ خواتین اور بچے عدن شہر سے دارالحکومت صنعائ واپس آ رہے تھے۔ اتحاد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین اور بچوں کے خلاف حوثیوں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمے داری پوری کرے۔اتحاد کا کہنا تھا کہ حوثی عناصر ان خواتین اور بچوں کو جبری طور پر صنعاء میں پولیٹیکل سکیورٹی کی عمارت لایا گیا جب کہ انہیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان پر کیا الزامات ہیں۔ اب ان خواتین سے عدن جانے کے الزام میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے