Voice of Asia News

گذشتہ حکومت کی نسبت لئے گئے قرضوں میں 60 کروڑ ڈالر کمی

کراچی(وائس آف ایشیا) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیرملکی بینکوں سے 39 کروڑ 95لاکھ ڈالر قرضہ لیاہے،گذشتہ حکومت کی نسبت اس دوران لئے گئے قرضوں میں 60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔حکومت اخراجات میں کمی اور بچت کے راستے پر گامزن ہے، وزارت خزانہ کے مطابق اکتوبر میں غیر ملکی بینکوں سے صرف 16کروڑ ڈالر قرضہ لیا، جبکہ مالی سال جولائی سے ستمبر تک 39 کروڑ95 لاکھ ڈالر قرضہ لیا گیا۔ گذشتہ حکومت نے اس دوران ایک ارب ڈالر سے زائد قرضہ لیا تھا۔رواں مالی سال چارماہ میں حکومت کو بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے بیرونی وسائل سے ایک ارب اٹھاون کروڑ ڈالر موصول ہوئے، گذشتہ حکومت کو اس دوران دو ارب پینتالیس کروڑ ڈالر ملے تھے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے