Voice of Asia News

پاک جاپان بزنس کونسل کی چیف جسٹس کو ڈیم فنڈز کیلئے دورہ جاپان کی دعوت

ٹوکیو(وائس آف ایشیا)جاپان کی معروف کاروباری و سماجی تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ڈیم فنڈز کے لیے جاپان کے دورے کی دعوت دے دی اور کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستانی قوم کے مستقبل کے لیے جو بیڑا اٹھایا ہے اس میں پوری قوم کو بڑھ چڑھ کا حصہ لینا چاہئے۔اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ وہ اس فنڈ ریزنگ تقریب کے لیے بہترین تقریب کا انتظام کریں گے جس میں جاپان کی معروف پاکستانی کاروباری شخصیات کو دعوت دی جائیگی اور وہ خود اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ اس فنڈ ریزنگ تقریب میں بھاری تعداد میں فنڈز جمع کیے جائیں گے جو کئی ملین ڈالر تک ہوسکتے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے