Voice of Asia News

برطانوی خاتون کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والے شہری کو صرف پانچ سال قید

دوحہ/لندن (وائس آف ایشیا) قطری عدالت نے برطانوی خاتون شہری کی آبرو ریزی کے بعد اسے قتل کرنے اور اس کی لاش کو نذر آتش کرنے کے والے مجرم کو صرف پانچ سال قید کی سزا سنادی ،ادھرقطری عدالت کے غیر منصفانہ فیصلے پر مقتولہ کے خاندان نے قطری حکومت اور عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق قطر کی ایک فوج داری عدالت نے مقامی شہری کو برطانیہ کی 24 سالہ لورین پیٹرسن کو 2013ء کو ریپ کے بعد قتل کرنے اور اس کی لاش کو جلانے کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مجرم نے مقتولہ کی لاش ایک صحرا میں لے جا کر نذرآتش کردی تھی۔ قطر کی عدالت نے ملزم کو پہلے فیصلے میں سزائے موت سنائی تھی۔ اس نے سزا کے خلاف اپیل کی توعدالت نے اس کی سزائے موت 10 سال قید میں تبدیل کر دی مگر اب عدالت نے اس کی سزا میں تخفیف کرتے ہوئے صرف پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے