Voice of Asia News

چینی کمپنی لنک شیور نیٹ ورک کاپوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان

بیجنگ (وائس آف ایشیا)چینی کمپنی لنک شیور نیٹ ورک نے کہا ہے کہ وہ پوری دنیا کو مفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے ایک اہم منصوبے پر کام کررہی ہے اس کے تحت 2020ء تک 10اور 2026ء تک 272سیٹلائٹ خلا میں بھیج کر پوری دنیا کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ چینی میڈیا کے مطابق کمپنی کا کہناتھا کہ ایک سیٹلائٹ سے دوسری سیٹلائٹ تک انٹرنیٹ رابطے کو یقینی بنایا جائیگا۔ واضح ہو کہ لنک شیور نیٹ ورک اس سے قبل وائی فائی ماسٹر ایپ پیش کرکے شہرت حاصل کرچکی ہے۔کمپنی کا کہناتھا کہ مفت انٹرنیٹ کیلئے لوگوں کو اشتہار دیکھنا ہونگے اور وہ اسی آمدنی سے اپنے اخراجات پورے کریگی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے