Voice of Asia News

خود پر لگے الزامات کا جواب سپریم کورٹ میں دوں گی، علیمہ خان

ٹوکیو( رضا حسن ہاشمی بیورو چیف جاپان)وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ ان سے سخت سوالات اس لیے کیے جا رہے ہیں کیونکہ وہ بریکنگ نیوز میں ہیں ٗ تاہم وہ اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا جواب سپریم کورٹ میں دیں گی۔جاپان کے دورے پر موجود علیمہ خان نے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ پبلک ہولڈر نہیں بلکہ ایک عام شہری (پرائیویٹ سٹیزن) ہیں، وہ اللہ کو جواب دہ ہیں اور عدالت جب بلائے گی تو اسے بھی جواب دیں گی۔وزیراعظم کی ہمشیرہ نے کہاکہ ان سے پوچھا جا رہا ہے کہ پیسے کدھر سے آئے؟ یہ پیسہ انہیں نانا، دادا اور والدین سے وراثت میں ملا ہے اور انہوں نے خود بھی کمایا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ ہم میں آج تک کسی بورڈ ممبر نے پیسوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا اور نہ زندگی میں کبھی غلط طریقے سے پیسہ کمانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ ان الزامات سے تکلیف کا احساس ہوتا ہے ٗحتیٰ کہ ان کے والد پر بھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے جو باعث تکلیف ہیں۔علیمہ خان کے مطابق ن کے والد نے ہمیشہ ایمانداری کا درس دیا اور رشوت لینا تو دور کی بات کبھی دی بھی نہیں، سوائے ایک ٹیلی فون والے کے، جسے وہ سو روپے دیتے تھے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ پیسہ جمع کرنے کی مخالفت کی ہے۔

 

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے