Voice of Asia News

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصری سفیر کی ملاقات

راولپنڈی(وائس آف ایشیا ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصری سفیر نے ملاقات کی، جس میں پاک مصر تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصری سفیر احمد محمد فضل یعقوب نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاک مصر تعلقات سمیت علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصری سفیر احمد محمد فضل یعقوب نے دہشتگردی کی کامیاب جنگ میں پاک فوج کے کردار اور پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔ دونوں جانب سے پاک مصر تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے