Voice of Asia News

وزیراعظم عمران خان ٹوئیٹر کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی متحرک

اسلام آباد (وائس آف ایشیا ) وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو دنیا بھر میں حکومت کے زیر انتظام چلنے والا دوسرا بڑا فعال اکاؤنٹ قرار دے دیا گیا۔عالمی مواصلاتی ادارے کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا دوسرا بڑا ایکٹیو اکاؤنٹ کہا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ Burson Cohn & Wolfe (بی سی ڈبلیو) نے میں حکومت کے زیر انتظام چلنے والے سب سے زیادہ فعال اکاؤنٹس کی فہرست میں وزیراعظم عمران خان کے اکاؤنٹ کو دوسرا نمبر دیا ہے۔حکومت کے زیر انتظام چلنے والے اکاؤنٹس کے مطالعے کے بعد سامنے آیا کہ وزیراعظمعمران خان کے اکاؤنٹ سے روزانہ اوسطاََ 10 پوسٹ کی جاتی ہیں جو کہ اس اکاؤنٹ کو مزید فعال بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔جب کہ کویت کے وزارت خزانہ کے تحت چلنے والا اکاؤنٹ تیسرے نمبر پر ہے۔وزیر اعظم خان دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹویٹر اور فیس بک پر بھی بہت زیادہ ایکٹیو ہوتے ہیں جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت وزیراعظم نریندر مودی انسٹاگرام پر فالو کیے جانے والے سب سے بڑے رہنما ہیں،انسٹاگرام پر انہیں 14.8 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈودو کا نمبر اس کے بعد آتا ہے جنہیں 12.2 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ انڈونیشین صدر کے اکاؤنٹ پر پچھلے 12 ماہ کے دوران فالورز میں دوگنا اضافہ ہوا۔جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 10 ملین فالورز کے بعد اس ریس میں تیسرے نمبر پر ہیں۔فالورز کے علاوہ اگر اکاؤنٹ کے ایکٹیو ہونے کی بات کریں تو عمران خان اس میں دوسرے نمبر پر آتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام پر 1 ملین کے قریب فالورز ہیں جب کہ اب تک ان کے اکاؤنٹ سے 8783 پوسٹ کی جا چکی ہیں۔انسٹا گرام کے ساتھ وزیراعظم عمران خان ٹوئیٹر پر کا بھی خوب استعمال کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے 19 اگست سے 24نومبر تک قریبا 50ٹوئیس کیے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے