Voice of Asia News

مصر بھی پلاسٹک کے کرنسی نوٹ تیار کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل

قاہرہ(وائس آف ایشیا)پلاسٹک کے کرنسی نوٹ تیار کرنے والے ممالک کی فہرست میں مصربھی شامل ہونے جا رہا ہے۔ مصری حکومت کا کہنا ہے کہ 2020 تک پلاسٹک کے کرنسی نوٹ چھاپنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ مصر کے مرکزی بنک کے گورنر طارق نے بتایا کہ پولیمر مادے سے تیار کردہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹ 2020 تک مارکیٹ میں آجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کے مصری پاؤنڈ کی طباعت کی لاگت میں کاغذ کے نوٹ کی نسبت کم اخراجات ہوں گے۔ اس کے علاوہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹوں کی جعل سازی نہیں کی جاسکے گی۔ایک سوال کے جواب میں مصری مرکزی بنک کے گورنر کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کے کرنسی نوٹوں کی کئی خصوصیات ہیں۔ ایسے کرنسی نوٹ ماحول دوست، مضبوط، واٹر پروف، کاغذ کی نسبت زیادہ عرصے تک خراب نہ ہونے والے اور کم سے کم آلودگی پھیلاتے ہیں۔ اس وقت چین، برطانیہ، چین، آسٹریلیا، سینگاپور، انڈونیشیا، رومانیا اور ویت نام جیسے ممالک پلاسٹک کے کرنسی نوٹ تیار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتبدا میں 10 پاؤنڈ مالیت کے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ چھاپے جائیں گے۔ اس کے بعد بہ تدریج دیگر تمام مالیت کے کرنسی نوٹوں کو پلاسٹک کے نوٹوں میں تبدیل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ مصرمیں کرنسی نوٹ پہلی بار 1836 میں رائج ہوئے۔ کرنسی کے سونے اور چاندے کے سکے زیادہ استعمال کئے جاتے تھے۔مصر میں پاؤنڈ کرنسی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے یہ برطانوی استبداد کی ایک علامت ہے۔ برطانیہ نے مصر پرقبضے کے دوران مصری پاؤنڈ متعارف کرائے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے