Voice of Asia News

علیمہ خان کی مرکزی صدر پی ٹی آئی جاپان احمد سعید اور ٹیم کو مبارک باد

 ٹوکیو( رضا حسن ہاشمی بیورو چیف جاپان)جاپان میں نمل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی فنڈ ریزنگ اور ممبر سازی کی کامیاب تقریبات پر علیمہ خان نے پی ٹی آئی جاپان کے صدر کو خصوصی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی تمام ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے ۔کہ اتنے شارٹ نوٹس پر اتنا خوبصورت انتظام کرنا انتہائی قابلِ تعریف ہے۔یاد رہے کہ ٹوکیو میں 29 اکتوبر کو علیمہ خان کے اعزاز میں اعشایے کے دوران بزنس کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی جہاں علیمہ خان نے نمل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا تفصیلی تعارف کروایا۔30 دسمبر کو تقریب کے دوران جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اور ممبر سازی میں حصہ لیا اور دل کھول کر عطیات دیے۔ تقریب میں چوہدری محمد افضل چیمہ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی جاپان، ملک یار محمد خان ،ملک اللہ یار،رضا ہاشمی ،علی خالد چیمہ،عرفان صدیقی۔(نائب صدر پی ٹی آئی جاپان مظہر وڑائچ،شاعر محمد نویدامین،پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر مہتشم کھوکھر ،محمد آصف،خادم حسین،عثمان،اُسامہ،محمد احمد،ناصر محمد،علی رضا،عمران گوندل صدر نگاتا کن پی ٹی آئی ،ریحانہ ساہی اور دیگر نے شرکت کی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض بیرسٹر محمد شاہد عون (سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی )نے سر انجام دیے۔ میڈیا پرسن راشد صمد نے تقربات کی کوریج کی

 

 

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے