Voice of Asia News

آئی پی ایل 2019، کھلاڑیوں کی نیلامی 18 دسمبر کو ہو گی

ممبئی (وائس آف ایشیا)آئندہ برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی نیلامی 18 دسمبر کو جے پور میں ہو گی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلامی میں زیادہ سے زیادہ 50 بھارتی اور 20 غیرملکی کھلاڑیوں کیلئے بولی لگائی جائے گی۔دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز صرف دو کھلاڑی خریدنے کی اہل ہو گی کیونکہ اس نے 23 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ کنگز الیون پنجاب، دہلی ڈیئر ڈیولز، راجستھان رائلز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز زیادہ کھلاڑیوں کو خرید سکتی ہیں۔ممبئی انڈینز کے پاس ایک، نائٹ رائیڈرز 5 اور سن رائزرز حیدرآباد تین بھارتی اور دو غیرملکی کھلاڑیوں کیلئے بولی لگانے کی اہل ہوں گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے