Voice of Asia News

میں بھارت میں سرچ کی جانے والے شخصیات کی فہرست میں سنی لیونی سرفہرست

ممبئی( وائس آ ف ایشیا )بالی ووڈ اسٹار سنی لیونی نے 2018 میں بھی دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں اپنی مقبولیت کو برقرار رکھا ہے۔معروف سرچ انجن یاہو کی جانب سے 2018 میں بھارت میں سرچ کی جانے والے شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں مسلسل 7 ویں سال سنی لیونی سرفہرست اداکارہ قرار پائیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سری دیوی رہیں جن کی اچانک موت کی وجہ سے ممکنہ طور پر انہیں بہت زیادہ سرچ کیا گیا۔ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عام لڑکی سے اسٹار بن جانے والی پریا پرکاش تیسرے نمبر پر رہیں اور پریانکا، کترینہ، دپیکا اور کترینہ سمیت تمام بولی وڈ اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس فہرست میں پریانکا چوپڑا چوتھے، پانچویں پر سپنا چوہدری اور چھٹے پر سونالی باندرے کھڑی نظر آئیں۔7 ویں پر کترینہ کیف، پھر دپیکا پڈوکون 8 ویں، رادھیکا آپٹے 9 ویں جبکہ سونم کپور کے حصے میں 10 واں نمبر آیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے