Voice of Asia News

خواتین کی حفاظت ہمارا اخلاقی فرض ہے، عمران ہاشمی

ممبئی(وائس آف ایشیا) نامور بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ اداکاروں کو فلمیں سائن کرنے سے پہلے معاہدے میں جنسی ہراسانی سے متعلق شق شامل کروانی چاہیے تاکہ ہراسانی اور بدسلوکی جیسے واقعات سے محفوظ رہ سکیں۔بالی ووڈ میں بے باک سین فلمانے کے حوالے سے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ اداکاروں کو چاہیے کہ فلمیں سائن کرنے سے قبل فلمسازوں کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے میں جنسی ہراسانی سے متعلق شق شامل کروائیں۔عمران ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے مختلف پروڈکشن ہاسز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بعد جنسی ہراسانی کی شق اپنے معاہدے میں شامل کروانے کا فیصلہ کیا، یہ اقدام خواتین کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور مردوں کو اپنی حدیں پار کرنے سے روکتا ہے۔عمران ہاشمی نے کہا کہ ہر طرح کے حالات میں خواتین کی حفاظت کی ذمہ داری مردوں پر ہوتی ہے اور یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم خواتین کی حفاظت کریں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے