Voice of Asia News

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم348رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اظہر علی اوراسد شفیق کی سنچری

 ابو ظہبی( وائس آ ف ایشیا )3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم کیویز کے پہلی اننگز کے سکور274رنز کے جواب میں 348رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے ۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز گرین شرٹس نے 139رنز3وکٹوں کے نقصان پر اننگزدوبارہ شروع کی اور اظہر علی اور اسد شفیق نے ٹیم کا سکور تیز رفتاری سے آگے بڑھانا شروع کیا ، اس دوران اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 15ویںسنچری مکمل کی جب کہ اسد شفیق نے اپنی22ویں ٹیسٹ نصف سنچری کا سنگ میل عبور کیا ، دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 201رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی جس کے بعد اظہر علی134رنز بنا سمر وائل کی پہلی ٹیسٹ وکٹ بنے ، اسد شفیق نے اپنی 12ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ104رنز کی باری کھیلنے کے بعد اعجاز پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ قرار پائے ،بلال آصف ایک بار پھر ذمہ درانہ بیٹنگ کرنے میں ناکام رہے اور11رن بنا کر آﺅٹ ہوگئے ، یاسر شاہ ایک رن بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے ،حسن علی بغیر کوئی رن بنائے سمر وائیل کا شکار بن گئے ،پاکستان کے آخری آﺅٹ ہونیوالے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جو25رنز بنا سمر وائل کا شکار بنے ، کیویزکے لیے سمر وائل نے 4، اعجاز پٹیل اور بولٹ نے دو ، دو اور ساﺅتھی نے ایک وکٹ لی ۔اس سے قبل ٹیسٹ کے دوسرے روز کیویز نے 7وکٹوں کے نقصان پر 229رنز کے ساتھ اننگز دوبارہ شروع کی اور سمر وائل اور واٹلنگ نے 8ویں وکٹ کےلئے45رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد سمر وائل12رنز بناکر بلال آصف کی گیند پر بولڈ ہوگئے، اعجاز پٹیل کو6رنز پر بلال آصف نے اپنا چوتھا شکار بنایا اور پھر ٹرینٹ بولٹ کی وکٹ لیکر کیریئر میںدوسری بار اننگز میں 5وکٹیں مکمل کیں ۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا ،دونوں پاکستان اوپنرز ایک بار پھر بڑ ی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور حفیظ صفر کی خفت سے دوچار ہوکر بولٹ کا پہلا شکار بنے جب کہ امام الحق 9رنز بنا کر بولٹ کی دوسری وکٹ بنے ۔ اظہر علی اور حارث سہیل نے تیسری وکٹ کے لیے 68رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کو مشکلات سے نکالا تاہم حارث سہیل 34رنز بنا کر ٹم ساﺅتھی کا پہلا شکار بن گئے ،اظہر علی اور اسد شفیق نے چوتھی وکٹ کیلئے54رنز کی شراکت داری قائم کی اور کھیل کے اختتام تک ٹیم کا سکور139رنز تک پہنچایا،اظہرعلی62اور اسد شفیق26کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے ۔پاکستان نے محمد عباس کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نیل ویگنز کی جگہ ٹم ساﺅتھی اور اش سوڈھی کی جگہ 34 سالہ آف سپنر ویل سمروائیل کو شامل کیا گیا ۔واضح رہے کہ3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ابتک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے شکست دی تھی جبکہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے ہرایا تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے