Voice of Asia News

شر جیل خان نے سپاٹ فکسنگ کرنے کا اعتراف کر لیا

پابندی کی مدت ختم ہونے پر کرکٹ میں واپسی کے لیے انہیں پی سی بی کے زیر اہتمام بحالی پروگرام میں شرکت کرنا ہوگی

لاہور (وائس آف ایشیا )پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے اوپنر شرجیل خان نے پی سی بی کو خط میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔پی ایس ایل 2 کے آغاز پر سامنے آنے والے اسکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان کے نام سامنے آئے تھے، پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے الزامات ثابت ہونے پر ان کو سزائیں سنائیں، کرکٹرز کی اپیلیں بھی مسترد ہوئیں، شرجیل خان پر ڈھائی سال معطلی سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ شرجیل خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کی تاہم اس میں بھی وہ کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، اب شرجیل خان نے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، پابندی کی مدت ختم ہونے پر کرکٹ میں واپسی کے لیے انہیں پی سی بی کے زیر اہتمام بحالی پروگرام میں شرکت کرنا ہوگی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے