Voice of Asia News

یاسر شاہ نے82سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا

لیگ سپنر کم ترین میچز میں200شکار کرنے والے پہلے ٹیسٹ باؤلر بن گئے

ابو ظہبی،لاہور (وائس آف ایشیا) لیگ سپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی تو ان کی 200 وکٹیں مکمل ہوئیں اور اس طرح انہوں نے آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ کا 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں بنایا گیا 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔یاسر شاہ نے 33 میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ پہلے بولر ہیں جنہوں نے تیز ترین 200 وکٹیں مکمل کیں۔بھارت کے روی چندرن ایشون نے 37، وقار یونس اور ڈینس للی نے 38 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کی تھیں۔یاد رہے کہ یاسر شاہ نے 22 اکتوبر 2014 کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 4 سال، ڈیڑھ ماہ کے کیریئر میں انہوں نے 200 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تین مرتبہ 10 وکٹیں اور ایک اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو 16 مرتبہ آؤٹ کیا جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں انہوں نے 14 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیرئیر کی بہترین بولنگ تھی۔32سالہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں نائٹ واچ مین سمر وائل کو آؤ ٹ کرنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین میچز میں 200شکار اپنے نام کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ یاسر شاہ نے اپنے 33ویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد200کرلی ہے اور ان کی وکٹیں حاصل کرنے کی اوسط 27.93 ہے۔یاسر شاہ اب تک 3 مین آف دی میچز جبکہ 4 مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان کے بہترین لیگ سپنر سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ کے پاس ہے جنہوں نے1936ء میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔یاد رہے کہ اب تک پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کے آف سپنر روی چندرن ایشون ہیں جنہوں نے 37 میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔لیجنڈری قومی فاسٹ باؤلر وقار یونس نے38میچز میں 200شکار مکمل کیے تھے۔ یاسر شاہ نے آسٹریلیا کیخلاف 2014ء میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور سابق کینگرو کپتان سٹیو سمتھ ان کے پہلے ٹیسٹ شکار تھے۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کی بہترین باؤ لنگ کرتے ہوئے 184 رنز کے عوض 14 کھلاڑیوں کو آ?ٹ کیا تھا اور ایک ٹیسٹ میچ بہترین باؤ لنگ کا مظاہرہ کرنے میں موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے ہم پلہ ہوگئے تھے جنہوں نے1982ء میں سر ی لنکا کے خلاف114رنز دے کر14وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔یاسر شاہ متحدہ عرب امارات میں بھی100ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بنے ہیں جب کہ یواے ای میں ٹیسٹ میچ میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ بھی ان کے نا م ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے