Voice of Asia News

اوپیک ممالک تیل کی پیداوار کم نہ کریں، امریکی صدرکا مطالبہ

امید ہے اوپیک ممالک اپنے اجلاس میں تیل کی موجودہ فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کریں گے،بیان

واشنگٹن(وائس آف ایشیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی کے مجوزے منصوبے کو ترک کر دیا جائے تا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان قائم رہے۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہیں یقین ہے کہ اوپیک ممالک اپنے اجلاس میں تیل کی موجودہ فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کریں گے کیونکہ دنیا تیل کی قیمتوں میں اضافے کی متمنی نہیں ہے۔اوپیک ممالک نے اپنی اگلی میٹنگ کے ایجنڈے میں تیل کی پیداوار کم کرنے کو شامل کر رکھا ہے۔ یہ میٹنگ تنظیم کے صدر دفتر ویانا میں ہو گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے