Voice of Asia News

ڈالر کی بالادستی ختم کرنے کے لیے یورپی یونین کانیا منصوبہ پیش

تجارتی تنازعات میں جغرافیائی حدود سے باہر امریکی پابندیاں تقاضا کرتی ہیں اس کا متبادل ضروری ہے،یورپی کمیشن

برسلز (وائس آف ایشیا)یورپی کمیشن نے دنیا بھرسے امریکی ڈالر کے اثر کو کسی حد تک کم کرنے کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقتصادی امور کے یورپی کمشنر پیئر ماسکوویسی نے برسلز میں پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ تجارتی تنازعات میں جغرافیائی حدود سے باہر امریکی پابندیاں اب تقاضا کرتی ہیں کہ اس کا متبادل ہونا ضروری ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ حکومتیں، مالیاتی ادارے اور کثیرالقومی کمپنیاں امریکی پابندیوں کے تناظر میں واشنگٹن حکومت کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ کئی یورپی اقوام عالمی تجارت پرامریکی ڈالر کے غیرمعمولی اثر سینالاں ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے