Voice of Asia News

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں سوائن فلو کامرض پھیلنے لگا

حیدرآباد(وائس آف ایشیا)بھارتی ریاست آندھر اپردیش میں میں سوائن فلو سے دو افراد کی موت ہوگئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ضلع کرشنا کے چنتاکوٹہ ملو گاوں میں یہ واقعہ پیش آیا۔ان موات کے بعد دیہاتیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔امکان ہے کہ یہ فلوجنوری تک برقرار رہے گا۔اسی بنا پر مختلف خاندانوں اور انفرادی طورپر لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سوائن فلو سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ بچوں ، ضعیف افراد،حاملہ خواتین اور ہیلتھ ورکرز میں ہوتا ہے۔ عوام کو چاہئے کہ وہ بہر صورت احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ وہ شدید بخار، چھینک کھانسی اور بدن درد جیسی سوائن فلو کی علامات پر اسپتال سے رجوع ہوں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •