Voice of Asia News

مراکش میں دو خواتین سیاحوں کے قاتلوں کی داعش تنظیم کی بیعت کی ویڈیو جاری

مراکش(وائس آف ایشیا )دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی گئی ہے۔ وڈیو میں مراکش میں دو خواتین سیاحوں کے قاتلوں میں شامل ایک شخص دھمکی دے رہا ہے کہ ملک میں اسی نوعیت کی مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔جمعرات کی شب منظرعام پر آنے والی وڈیو میں خواتین سیاحوں کے بہیمانہ قتل کے جرم میں ملوث چاروں افراد دکھائی دے رہے ہیں جو داعش کے سربراہ ابو بر البغدادی کو اپنا امیر قرار دے کر اس کی بیعت کا اعلان کر رہے ہیں۔وڈیو میں ان چاروں میں سے ایک شخص نے چھرا دکھاتے ہوئے مراکش کو دھمکی دی اور کہا کہ ہم نے تم لوگوں کے لیے وہ کچھ تیار کر رکھا ہے جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔یاد رہے کہ مراکش کی پولیس نے جمعرات کی صبح تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن کا مراکش شہر کے مضافات میں اطلس کے سیاحتی پہاڑی علاقے میں دو خواتین سیاحوں کے قتل سے تعلق بتایا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت ایک دوسرے شخص کی گرفتاری کے دو روز بعد سامنے آئی جس کے بارے میں استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک شدت پسند مسلح جماعت کا رکن ہے۔مذکورہ چاروں مشتبہ افراد نے تیز دھار آلے کا استعمال کرتے ہوئے دونوں خواتین سیاحوں کا موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لوئزا جیسبرسن اور ناروے سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ اولاند مارین نے اتوار کی صبح مراکش شہر کے مضافاتی علاقے الحوز میں واقع پہاڑی سلسلے اطلس کی ایک چوٹی پر "شمہروش” کے مقام پر ایک الگ تھلگ جگہ اپنا کیمپ نصب کر لیا تھا تا کہ وہاں رات گزار سکیں۔ پیر کی صبح دونوں خواتین سیاح اپنے کیمپ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے