Voice of Asia News

چین نے اپنا پہلا جدید بمبار ڈرون تیارکرلیا،پرواز کی ویڈیو بھی جاری

بیجنگ(وائس آف ایشیا)چین نے مسلسل 35 گھنٹے پرواز کرنے والا جدید بمبار ڈرون تیار کرلیا جو 23ہزار فٹ کی بلندی پر دشمن پر نظر رکھنے اور اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین نے دشمن پر قہر ڈھانے والے جدید ڈرون کی پہلی پرواز کی ویڈیو جاری کردی۔ بمبار ڈرون کا نام تاحال نہیں بتایا گیا تاہم اس کے خدوخال اور صلاحیتوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ونگ لونگ آئی ڈی ساکھ کا یہ نیا ڈرون 10 مختلف قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ری فیولنگ کے بغیر 35 گھنٹے تک لگا تار پرواز اس کی امتیازی خصوصیات ہیں۔نیا ڈرون اپنی اونچی اڑان سے بھی دوسروں پر سبقت لے گیا۔جدید ڈرون 7 ہزار میٹر بلندی یعنی 23 ہزار فٹ کی اونچائی تک اڑان بھرتا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے