Voice of Asia News

آرمی چیف سے سعودی اسسٹنٹ وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی(وائس آف ایشیا ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی اسسٹنٹ وزیر دفاع محمد عبداللہ نے ملاقات کی ۔ جس میں باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے سمیت عالمی امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی اسسٹنٹ وزیر دفاع محمد عبداللہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دفاع تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں عالمی امور اور علاقائی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے