Voice of Asia News

سال 2019 کامیابی کا ہے پاک فوج کی جانب سے اہم پیغام جاری کر دیا گیا

  راولپنڈی(وائس آف ایشیا )آئی ایس پی آر نے 2019 کو کامیابی کا سال قرار دیتے ہوئے اہم ترین پیغام جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آج دنیا بھر میں سال 2018 اپنی اچھی بری یادوں کے ساتھ رخصت ہو رہا ہے جبکہ 2019 کو دنیا بھر میں بھرپور انداز سے خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔اس موقع پر دنیا کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جبکہ آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جارہا ہے۔پاکستان میں بھی سال نو کا آغاز ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کے منچلے نوجوانوں نے بھی نیو ائیرنائٹ کی ہنگامہ خیز تیاری کر رکھی ہے۔اس موقع پر کراچی کے ساحل سمندر پر بڑا جشن منعقد ہونے جارہا ہے۔اس موقع پر کمشنر کراچی نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ وہ نیو ائیر نائٹ مناتے ہوئے اپنی ذمہ داری مت بھولیں دوسری جانب کراچی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔اس موقع پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہو گی جب اسلحے کی نمائش بھی ممنوع ہے۔ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔نیا سال یعنی نیا عہد ،ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے اہم ترین پیغام جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سال 2019 کو ترقی کا سال قرار دے دیا نکا کہنا تھا روشن ،خوشحال اور پر امن پاکستان کے حوالے سے 2019 ترقی کا سال ہے۔انہوں نے پیغام دیا کہ متحد انداز میں ہم اپنی کامیابی میں استحکام دیکھیں گے۔اللہ ہم پر اپنی رحمتوں کی بارش کر دے۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں سال نو کے آغاز پر پاکستان کے غازیوں اور شہداء کو سلام عقیدت بھی پیش کرنا چاہوں گا۔

 

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے