Voice of Asia News

سپاہِ پاسداران انقلاب کا جنگی کشتیوں کو اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا اعلان

تہران (وائس آف ایشیا )ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے اپنی تیز رفتار جنگی کشتیوں کو جدید خفیہ(اسٹیلتھ) ٹیکنالوجی اور نئے میزائل لانچروں سے لیس کرنے کے منصوبے کا ا علان کردیا،اس ٹیکنالوجی سے ایرانی جنگی کشتیاں ریڈار پر نظر نہیں آسکیں گی۔ غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تانگ سری نے کہا کہ ہم پاسداران انقلاب کی تیز رفتار کشتیوں کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں اور انھیں جدید خفیہ ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا تاکہ ان کی بہتر انداز میں کارروائیوں میں مدد فراہم ہوسکے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ا ن سپیڈ کشتیوں کو نئے میزائلوں سے لیس کیا جائے گا اور ان کی حد رفتار بڑھ کر 80 ناٹیکل میل فی گھنٹا ہوجائے گی۔ تاہم انھوں نے یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ ایران اس ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر چکا ہے یا پھر ابھی وہ مطالعے کے مرحلے میں ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے