Voice of Asia News

ایل اوسی پرکسی بھی بھارتی مہم جوئی کا مئوثرجواب دیاجائیگا، پاک فوج

راولپنڈی(وائس آف ایشیا ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایل اوسی پر بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا مئوثرجواب دیا جائے گا، پاک فوج کے ہمہ وقت تیار رہنے کی وجہ کوئی جھوٹا بھارتی بیان یا دعویٰ نہیں، بلکہبھارت سے خطرہ مستقل ہے جس کے باعث بطور پروفیشنل آرمی ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی کسی بھی مہم جوئی مئوثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ہمہ وقت تیار رہنے کی وجہ کوئی جھوٹا بھارتی بیان یا دعویٰ نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا پر نظرآنے والے جنگی جنون کا سبب اس کی اندرونی صورتحال ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے جس کے باعث بطور پروفیشنل آرمی ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پرہفتہ وار رابطہ اور فلیگ میٹنگزمعمول کے مطابق جاری ہیں

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے