Voice of Asia News

سلطان راہی کھرا انسان تھا، اس کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا،مصطفی قریشی

لاہور(وائس آف ایشیاء) پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ سلطان راہی کے دنیا سے جانے کے بعد ہماری جوڑی ٹوٹ گئی ،مرحوم حقیقی زندگی میں واقعی ایک کھرا اور بہترین انسان تھا اور اسکی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا۔مصطفی قریشی نے کہا کہ پنجابی بڑی میٹھی زبان ہے ،میری مادری زبان سندھی ہے لیکن فلموں میں کام کرنے کے لئے مجھے پنجابی زبان سیکھنی پڑی۔انہوں نے ایک انٹر ویوکے دوران کہا کہ پنجابی فلموں میں پنجابی زبان کاجاندار استعمال کیاجاتاہے ،سلطان راہی مرحوم پنجابی زبان کو اونچا بولتے تھے اور یہ پنجاب کی ثقافت کا حصہ ہے۔مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ ہمیشہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے جدوجہد کی ،مستقبل میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پچھلے دو سالوں سے پاکستانی فلمیں اچھا بزنس کررہی ہیں مگر بالی ووڈ کی فلموں کا زور توڑنے کیلئے مسلسل پاکستانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تب جا کر ہم بھارتی فلموں کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نئے سال میں فلموں کی تواتر کے ساتھ نمائش سے فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے