Voice of Asia News

کھاریاں کا نوسر باز قیصرمحمود سنگاپور میں انڈونیشیا کی خاتون سے چھ ہزار امریکی ڈالر کا فراڈ

لاہور(وائس آف ایشیا)کھاریاں کا نوسر باز قیصرمحمود سنگاپور میں انڈونیشیا کی خاتون سے چھ ہزار امریکی ڈالر کا فراڈ کرنے کے بعد بھاگ کر پاکستان پہنچ گیا ۔فراڈیئے سے اپنے پیسے وصول کرنے کیلئے خاتون جگارتہ سے لاہور پہنچ گئی۔متاثرہ خاتون نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کی خاتون ڈیسرنڈا جگارتہ میں ایک امریکی ٹیلی کمیونیکشن کی کمپنی میں ملازم تھی۔اس نے کمپنی کیلئے کچھ آلات منگوانے کیلئے سنگاپور میں موجود کھاریاں گجرات کے قیصر محمود ولد غلام رسول سے رابطہ کیا تو قیصرمحمود نے 6ہزار امریکی ڈالر پیشگی ادائیگی کا مطالبہ کیا ۔ڈیسرنڈا نے ویسٹرن یونین کے ذریعے اسے چھ ہزار امریکی ڈالر جن کی مالیت آٹھ لاکھ پاکستان روپے سے زائد بنتی ہے قیصرمحمود کو منتقل کئے جن کے عوض آلات دینے کے بجائے قیصرمحمود یہ رقم لے کر پاکستان بھاگ آیا اور ملک کی بدنامی کا باعث بنا۔اس سے قبل سنگا پور میں پاکستانی سفارت خانے میں قیصرمحمود نے اپنا جرم قبول کیا اور بیان دیا کہ وہ خاتون کو اس کے پیسے واپس کردے گا لیکن چکمہ دے کر پاکستان پہنچ کر روپوش ہوگیا۔ڈیسرنڈا نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ قیصر محمود کو گرفتار کرکے اس کی لوٹی ہوئی رقم واپسدلائیں اور بیرون ملک پاکستان کا وقار مجروح کرنے پر قیصر محمود کو کڑی سزادیں۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کی بات کرتی ہے جس وجہ سے میں بہت پُر اُمید ہوکر اپنا حق لینے پاکستان آئیہوں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •