Voice of Asia News

کشمیری نوجوانوں اپنے گرم گرم لہو سے اس مقدس تحریک کو سینچتے ہیں۔ سید علی گیلانی

سری نگر(وائس آف ایشیا) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے معرکہ کاکہ پورہ پلوامہ میں شہید ہوئے مجاہد عرفان احمد راتھر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوانوں نے اپنے گرم گرم لہو سے اس مقدس تحریک کو سینچتے ہیں۔ حریت راہنما نے اس تاریخی حقیقت کو دہراتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کے فوجی اور جبری قبضے کے نتیجے میں آج تک ایک حل طلب مسئلے کی صورت میں نہ صرف جنوبی ایشیاء، بلکہ امن عالم کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بناہوا ہے۔ حریت راہنما نے جموں کشمیر کے نوجوانوں کی طرف سے ہتھیار اُٹھانے کے معاملہ کو بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کا ایک ردّعمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے ساتھ ہی نہ صرف جموں کشمیر، بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے کی اُمید کی جاسکتی ہے، مگربھارت کے نشۂ قوت کی وجہ سے جموں کشمیر میں انسانی جانوں کا زیاں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جو بھی خون خرابہ ہورہا ہے اور اس میں جو بھی لوگ مارے جاتے ہیں اس کی تمام تر ذمہ داری بھارت اور اس کے تنگ نظر سیاستدانوں پر عائد ہوتی ہے جو مسئلہ کشمیر کے تاریخی پسِ منظر اور زمینی حقائق کو فوجی غرور میں نظرانداز کررہے ہیں۔ حریت راہنما نے شہید کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرو استقلال عطا کئے جانے کی دُعا کی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے