Voice of Asia News

جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کی پیلٹ گن کا شکار ایک آنکھ سے محروم نوجوان کا کارنامہ

سری نگر(وائس آف ایشیا) جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کی پیلٹ گن کا شکار نوجوان ایک آنکھ سے محروم ہو گیا مگر بارہویں جماعت کے نتائج میں بہترین کا ر کردگی کا مظاہرہ کر کے لوگوں سے داد تحسین حاصل کر لی پلوامہ کے چند گام سے تعلق رکھنے والے نوجوان نعیم احمد ٹھوکر ولد غلام احمد ٹھوکر نے سوموار کو ظاہر ہوئے بارہویں جماعت کے نتائج میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کر کے کامرس مضامین میں 336نمبرات حاصل کر کے کامیابی درج کی ۔ چند گام پلوامہ کا نعیم احمد ٹھوکر جنوری 2018 دائیں آنکھ میں پلیٹ لگنے سے بری طرح زخمی ہوا ۔جس دوران نعیم کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں کافی علاج معالجے کے بعد انہیں ایک آنکھ سے مکمل طور محروم ہونا پڑا۔ نعیم کے مطابق مشکلات کے باوجود انہیں گھروالوں نے زبردست مدد اور حوصلہ دیکر آگے جانے کے لئے کہا۔جس کے مذکورہ طالب علم نے بینائی کھونے اور زبردست درد کے باوجود دن رات محنت کر کے امتحان میں شامل ہوا ۔ ۔ادھر طالب علم کی کامیابی پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کر تے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے