Voice of Asia News

العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل جلد مقرر کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل جلد مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل جلدسماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کی اپیل 10 دن میں سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔عدالت نے نواز شریف کی اپیل 10 دن میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے یہ بھی ہدایت کی ہے نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست بھی مرکزی اپیل کے ساتھ مقرر کی جائے۔خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کے لیے دو رکنی بنچ بھی تشکیل دے دیا  تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر ان کی اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر کے دو رکنی بنچ تشکیل دیا۔  واضح رہے کہ  اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف دائرکردہ رٹ پٹیشن پر مختصرحکم نامہ جاری کردیا۔ مختصر حکم نامے پر جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامرفاروق کے دستخط موجود ہیں۔ عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزامعطلی اورضمانت کی درخواست اپیل کے ساتھ سنی جائےگی جبکہ سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست اور اپیل کی سماعت کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے