Voice of Asia News

سریناتھ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مالنگا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے 11 ویں باؤلر بن گئے

نیلسن( وائس آف ایشیا)سری لنکن ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے 11ویں باؤلر بن گئے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 3 وکٹیں لیکر سابق بھارتی باؤلر سری ناتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا جنہوں نے 315 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ مالنگا کی وکٹوں کی تعداد 318 ہو گئی ہے۔ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سری لنکا کے ہی متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 534 وکٹیں لے رکھی ہیں.

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے