Voice of Asia News

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، 160 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(وائس آف ایشیا)سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، 160 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 39 ہزار 211 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔پاکستانی معیشتبہتری کی جانب گامزن ہونے لگی، سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں میں طویل عرصے سے مفقود اعتماد لوٹ آیا۔ مارکیٹ میں 160 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 39 ہزار 211 پوائنٹس کی حد تک پہنچ گیا۔ماضی کے برعکس گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 249 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور 100 انڈیکس 38 ہزار 811 کی سطح پر آ گیا تھا۔ سرمایہ کاری میں حالیہ تیزی کو تجزیہ کاروں نے پاکستانی معیشیت کیلئے مثبت اشاریہ قرار دیا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے