Voice of Asia News

پہلی انٹرصوبائی جاپان کراٹے چمپئن شپ 11 جنوری کو لاہور میں منعقد ہو گی

لاہور (وائس آف ایشیا)جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام پہلی انٹرصوبائی جاپان کراٹے چمپئن شپ 11 اور 12 جنوری 2019 کو نشتر سپورٹس کمپلیکس لاہور میں منعقد ہو گی ۔جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل حسین علی چنگیزی کے مطابق انٹرنیشنل جمنازیم ہال نشتر سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی پہلی انٹرصوبائی جاپان کراٹے چمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے رہائش اور کھانے پینے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلی انٹرصوبائی جاپان کراٹے چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر لاہورنادر قیصر ہوں گے جبکہ مذکورہ چمپئن شپ کے اختتام پر جاپان کے اعزاز قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے