Voice of Asia News

کشمیریوں کا لہو بہانا ہندوستان اور اس کی فوج کا محبوب ترین مشغلہ بن چکا ہے

سری نگر( وائس آف ایشیا)مسلم لیگ جموں وکشمیر نے لتر پلوامہ میں شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں کا لہو جس مشن کی تکمیل کے لئے دیا گیا ہے وہ عنقریب اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کا لہو بہانا ہندوستان اور اس کی فوج کا محبوب ترین مشغلہ بن چکا ہے جو جدید ترین اسلحہ سے لیس ہوکر نہتے اور بے بس کشمیریوں کی نسل کشی کرنے میں مصروف ہے ۔بیان کے مطابق انسانی حقوق کے علمبردار و جمہوریت کے دعویدار بھارت کی اس جارحیت کا کھلی آنکھوں سے مشاہدہ کرتے ہوئے بھی مسئلہ کشمیر جیسے حساس اور انسانی و سیاسی مسئلہ سے غفلت شعاری کا شکار ہیں جو نہایت ہی افسوسناک اور جمہوری قدروں اور اصولوں کی بدترین پامالی ہے۔دریں اثنا پیپلز لیگ کے سینئر وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی نے 6 جنوری کو جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں کے غمزدہ کنبوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی و سیاسی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے جنوب ایشائی خطہ کی آبادی کو شدید خطرہ لاحق ہے،اسلئے اس دیرینہ تنازعہ کو مذاکراتی عمل کے ذریعہ حل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے