Voice of Asia News

بھارتی آرمی چیف طالبان سے مذاکرات اور کشمیر میں فوجی آپریشن کی وکالت کررہے

سری نگر( وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف طالبان سے مذاکرات کی وکالت کررہے ہیں جبکہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مذاکرات کے بجائے آپریشن آل آوٹ شروع کر رکھا ہے ۔ اپنے ردعمل میں عمر اعبداللہ نے کہا کہ ایک طرف طالبان سے مذاکرات کی دہائیاں دی جارہی ہیں تاہم دوسری جانب سے کشمیر میں آپریشن آل آوٹ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکمت طالبان کے ساتھ بات چیت ، تبت اور تامل کے کئی علاقوں کو اندرونی خود مختیاری فراہم کرنے پر سوچ بچار کر رہی ہیں تاہم کشمیر وادی میں اس طرح کے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں بلکہ اس کے برعکس آپریشن آل آوٹ شروع کیا گیا ۔ واضح رہے کہ فوجی چیف جنرل بپن روات نے کہاکہ بھارت میں الگ قسم کی سخت گیری دیکھی جارہی ہے اور جموں کشمیر کے نوجوانوں کو غلط اطلاعات، غلط انفارمیشن اور مذہب کے بارے میں جھوٹ پھیلا کرسخت گیر بنایا جارہا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے