Voice of Asia News

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان فائنل نہیں ہوسکا

لاہور(وائس آف ایشیا) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان ابھی تک فائنل نہیں ہوسکا لیکن دوسری طرف بھارتی بورڈ نے آسٹریلیا کی میزبانی کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔پی سی بی نے 2میچز کی پاکستان میں میزبانی کی خواہش کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کی درخواست پر مجوزہ ترمیمی شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا رکھا ہے جس کے تحت اب سیریز 29مارچ سے 13اپریل تک ہوسکتی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا ورلڈکپ سے پہلے ان آخری پانچ میچز میں بال ٹیمپرنگ میں پابندی کے شکار سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کو کھیلنا چاہتی ہے جن پر عائد پابندی 29 مارچ کو ختم ہورہی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں 2 میچز کھیلنے پر مثبت اشارے دے رکھے ہیں تاہم حتمی فیصلہ پی ایس ایل کے لاہور اور کراچی میں ان کے سکیورٹی ٹیم کے دورے سے مشروط کیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 24 فروری سے 13 مارچ تک 2 ٹی 20 اور 5 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی 24 فروری کو بنگلور کرے گا۔ 27 فروری کو وشاکاپٹنم میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی طے کیا گیا ہے۔ ون ڈے میچز کا آغاز 2 مارچ کو حیدر آباد دکن سے ہوگا، 5 مارچ کو ناگ پور میں دوسرا میچ شیڈول ہے۔ تیسرے میچ کے لیے 8 مارچ کو رانچی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ چوتھا ون ڈے 10 مارچ کو موہالی میں رکھاگیا ہے۔ سیریز کا آخری میچ 13 مارچ کو نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم چار ٹیسٹ میچز کی سیریز آسٹریلوی سیرزمین پر جیت کر پہلے ہی تاریخ رقم کرچکی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے