Voice of Asia News

جنوبی افریقن آل راؤنڈرایلبی مورکیل کا کرکٹ سے مکمل کنارہ کشی کا اعلان

کیپ ٹاؤن(وائس آف ایشیا)جنوبی افریقن آل راؤنڈرایلبی مورکیل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔مورکل نے 1999میں ایسٹرنز کی جانب سے ڈومیسٹک کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 20سالہ کیریئر کے دوران ایک ٹیسٹ، 58ون ڈے اور 50ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کی ۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس میں 77وکٹیں لیں اور 1412رنز بنائے۔ سینتیس سالہ جنوبی افریقن آل راؤنڈر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میرے لئے اب پہلے جیسا پرفارم کرنا ممکن نہیں،اس لئے میں نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا۔ 20سال کرکٹ کے ساتھ سفر بہت شاندار رہا اور میں ان یادگار لمحوں کو ہمیشہ اپنی زندگی میں یاد رکھوں گا۔انھوں نے مزید کہا کہ میں خصوصی طور پر کرکٹ ساتھ افریقہ کا مشکور ہوں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر مجھے ملک کی نمائندگی کا موقع دیا، کیریئر کے دوران فیملی، مداحوں اور سپورٹ اسٹاف کا شکر گزار ہوں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے