Voice of Asia News

احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی

لاہور ( وائس آف ایشیا) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت فواد حسن فواد اور احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان پیش ہو ئے جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش نہ کیا گیا ۔ جیل حکام کے مطابق شہباز شریف کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنا ہے ۔ عدالت اور میڈیکل بورڈ کی تاریخ ایک ہی تھی جس کی وجہ سے پیش نہ ہوئے ۔ جیل حکام نے استدعاکی کہ عدالت راہداری ریمانڈ میں توسیع کرے ۔ جس پر احتساب عدالت نے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی ۔ عدالت نے شہباز شریف کو 24 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ احد چیمہ نے بتایا کہ نیشنل بنک نے میرا اکاونٹ بلاک کر دیا۔ پراسکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا کوئی لیٹر نہیں لکھا۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب نے لکھا نہیں اور یہ اکاؤنٹ منجمد کر رہے ہیں۔ کیا بنک بھی لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں ۔ عدالت نے بنک منیجر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کامران کیانی، ندیم ضیا اور خالد کے خلاف اشتہار شائع کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے نیب سے ریفرنس کی صاف کاپیاں بھی طلب کر لیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ شہباز شریف کو بھی آئندہ تاریخ سماعت پر پیش کیا جائے ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے