Voice of Asia News

اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس و ٹینالوجی استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ کا بینہ ڈویژن نے استعفے کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا ۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم سواتی کے استعفے کی منظوری کا اطلاق 6 دسمبر 2018 سے ہی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے مشورے کے بعد صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر کا استعفیٰ منظور کیا۔اعظم سواتی نے 6 دسمبر 2018 کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ۔ استعفے کی منظوری کا نو ٹیفیکیشن ایک ما ہ 3روز بعد جا ری کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2018 میں اسلام آباد میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے فارم ہاوس میں گائے داخل ہونے اور ان کے گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھااور اعظم سواتی کا فون نہ اٹھانے پر آئی جی اسلام آباد کا مبینہ طور پر تبادلہ کیا گیا، جس پر سپریم کورٹ نے 29 اکتوبر کو نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے تبادلے کا نوٹی فکیشن معطل کر تے ہو ئے معاملے کا نوٹس لیا تھا اور اس کیس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ ‘سنا ہے کہ کسی وزیر کے کہنے پر آئی جی اسلام آباد کو ہٹایا گیا، ہم کسی سینیٹر، وزیر اور اس کے بیٹے کی وجہ سے اداروں کو کمزور نہیں ہونے دیں گے، یہاں قانون کی حکمرانی قائم رہے گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے