Voice of Asia News

اداکارہ ماہرہ خان نے حمزہ علی عباسی کو اپنا استاد مان لیا

لاہو ر( وائس آف ایشیا )اداکارہ ماہرہ خان نے حمزہ علی عباسی کو اپنا استاد مان لیا۔اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کیلئے پنجابی بولنا حمزہ علی عباسی سے سیکھی۔ماہرہ خان نے کہا ہے کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کوئی فرنچ لڑکی پنجابی بول رہی ہو، میں نے پہلے ہی سب کو بتا دیا تھا کہ میں پنجابی فلم کر رہی ہوں اور جب حمزہ علی عباسی سے بات ہوئی تو انہوں نے مجھے پنجابی سکھانے کی حامی بھری اور انکی وجہ سے میں نے فلم میں ڈائیلاگ بولے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اس فلم میں مکھو جٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ اس کردار میں بہت پسند کی جائیں گی، پہلی بار پنجابی بولنے اور پنجابی کلچر میں ڈھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار ضرور اپنا رنگ جمائے گا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے