Voice of Asia News

ہمیشہ سے سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں تھا، رنبیر کپور

ممبئی(وائس آف ایشیا)بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اداکار سجنے دت کے ساتھ کام کے خواہشمند تھے جو کہ فلم ’’شمشیرا‘‘ میں کام کرکے پورا ہوگا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار سجنے دت کو دیکھتے بڑے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ان کا بہت بڑا خواب تھا جو کہ فلم ’’شمشیرا‘‘ میں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے پورا ہوگا۔ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ فلم کے ہدایتکار کرن ملہوترا کی یہ فلم میں ان کا اداکار سنجے دت کے ساتھ کام کرناکسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔فلم ’’شمشیرا‘‘ میں دونوں اداکار پہلی بار مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے جلوہ گر ہونگے جبکہ فلم ا?ئندہ سال 31جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے