Voice of Asia News

بھارتی فوج کا3اضلاع پلوامہ ،شوپیان اور بانڈی پورہ کے کئی دیہات کامحاصرہ

سری نگر( وائس آف ایشیا) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے شمال وجنوب کے3اضلاع پلوامہ ،شوپیان اور بانڈی پورہ کے کئی دیہات کو محاصرے میں لے لیا ہے ۔ بھارتی فوج ،ایس اوجی اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی بھاری نفری نے جنوبی ضلع پلوامہ کے گوسو نامی علاقے کا وسیع پیمانے پر محاصرہ کیا دوران محاصرہ شہریوں کے گھروں میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ بانڈی پورہ ضلع کے کلہامہ میں بھی فورسز آپریشن کے دوران گاؤں کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔۔ پہاڑی ضلع شوپیان کے ہنڈیو نامی گاؤں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع عمل میں لایا۔ شوپیان میں فورسز کے ہاتھوں شبانہ .چھاپوں میں7افراد کوگرفتار کر لیا۔ فورسز اہلکار نوجوانوں کوان کے گھروں سے زبردستی باہر نکال کر جامہ تلاشی کے بہانے بکتر بند گاڑیوں میں بیٹھا کر ساتھ لے گئے۔ ۔ ادھر اسلامی تنظیم آزادی چیئرمین عبدالصمد انقلابی کو سنٹر ل جیل سرینگرسے پولیس سٹیشن سمبل منتقل کر دیا گیا ہے۔عبدالصمد انقلابی نے قتل کی دھمکی پر پولیس سٹیشن سمبل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سنبل نے انہیں جیل میں یا جیل سے باہر جان سے مار دینے کی دھمکی دی تھی ۔عبدالصمد انقلابی کے اہل خانہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس افسروں کی طرف سے ان کو قتل کی دھمکی دینے کا نوٹس لیں اور ان کی رہائی عمل میں لائیں

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے