Voice of Asia News

ایرانی عہدیدار طالبان کی ترجمانی بند کریں،افغانستان

لندن( وائس آف ایشیا)افغانستان کی حکومت نے ایرانی عہدیداروں کی جانب سے شدت پسند گروپ طالبان کے حوالے سے بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران کو طالبان کی ترجمانی نہیں کرنی چاہیے۔افغان ایوان صدر کے ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ ایرانی عہدیدار طالبان کی زبان کیوں بول رہے ہیں کیا ایرانی عہدیدار طالبان کے ترجمان بن گئے ہیں۔ افغان ایوان صدر کی طرف سے شدید رد عمل کے بعد ترجمان کا بیان "فیس بک” سے ہٹا دیا تھا۔خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانستان کے مستقبل میں طالبان کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا مگر خطے کے ممالک اس بات سے متفق ہیں کہ طالبان کو افغانستان میں حکومت کی قیادت نہیں سونپی جانی چاہیے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے