Voice of Asia News

بنگلہ دیش کے متنازعہ الیکشن، مغربی ممالک ایکشن نہیں لیں گے،ماہرین سیاسیات

ڈھاکہ (وائس آف ایشیا )بنگلہ دیش کے الیکشن میں دھاندلی، بے ضابطگیوں اور اشتعال انگیزی کے الزامات کے باوجود مغربی ممالک اس جنوب ایشائی ملک میں سیاسی عمل کے تسلسل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے بجائے استحکام کو ترجیح دیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ووڈ رو ولسن سینٹر فار اسکالرز سے وابستہ ماہر سیاسیات مائیکل کوگلمان نے گفتگو میں کہا کہ مغربی ممالک کے نزدیک شیخ حسینہ ایک ذمہ دار عالمی رہنما ہیں، جنہوں نے اپنے ملک میں استحکام لانے کی خاطر کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ حسینہ کی حکومت میں نہ صرف اقتصادی ترقی کی نمو میں بہتری ہوئی ہے بلکہ اس نے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس ایکشن لیا اور روہنگیا مہاجرین کو پناہ دی۔ کوگلمان کے خیال میں بنگلہ دیش کے الیکشن ملک کا داخلی معاملہ ہیں، جس پر مغربی ممالک کوئی زیادہ شدید تحفظات نہیں رکھتے۔لندن اسکول آف اکنامکس سے منسلک سوشل پالیسی کے پروفیسر ڈیوڈ لوئیس کا خیال بھی یہی ہے کہ مغربی ممالک شیخ حسینہ کی حکومت کو مستحکم سمجھتے ہیں، جس نے ملک میں اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کی اور کئی ایسے مسائل کی طرف توجہ دی، جو مغربی ممالک کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے گفتگو میں کہا کہ مغربی ممالک بنگلہ دیش کے الیکشن کے نتائج کو چیلنج کر کے اس ملک میں عدم استحکام کا باعث نہیں بننا چاہیں گے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے