ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں (آج) تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

میلبورن( وائس آف ایشیا) ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں (آج) ہفتہ کو تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔لیگ میں (آج) ہفتہ کو تین میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور پرتھ سکارچرز کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ میلبورن رینی گیڈز اور ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا میچ برسبین ہیٹ اور سڈنی تھنڈرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔واضح رہے کہ لیگ میں فائنل سمیت 59 میچز کھیلے جائینگے۔ لیگ کے دونوں سیمی فائنلز 19 جنوری کو کھیلے جائینگے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 26 جنوری کو کھیلا جائیگا۔